📚 تاریخ اسلام - اردو کتب
تاریخ عالم پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر ملک اور ہر زمانے میں جس قدر نبی، مُصلِح، پیشوا اور بانیانِ مذاہب گزرے ہیں وہ سب کے سب ایک ذاتِ واجب الوجود کے قائل و معتقد تھے اور سب نے اپنی اپنی جماعت کو ہستیِ باری تعالٰی کا یقین دلانے کی کوشش کی۔ حضرت آدم علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں اگرچہ سینکڑوں اور ہزاروں برس کے فاصلے ہیں لیکن سب کی تعلیم میں توحیدِ باری تعالٰی کا مسئلہ مشترک ہے۔
0 Comments