معاشیات کے میدان میں ایک اہم دائرہ "صنعتی تعلقات" کا ہے، جو "آجر" یعنی مُستاٗجر اور "اَجیر" یعنی مزدور و ملازم کے درمیان قائم ہوتے ہیں اور معاشرے پر بہت دور رس گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انکی اہمیت کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ بیسویں صدی کے آغاز میں یورپ کے نظامِ سرمایہ داری میں یہی تعلقات تھے جنکی شدید ناہمواری نے سوشلزم کو جنم دے کر پوری دنیا کو زیروزبر کرڈالا تھا۔
0 Comments