اسلام میں نیت کی اہمیت || The Importance of Intention in Islam

اسلام میں نیت کی اہمیت :۔

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی ظاہری نہیں بلکہ باطن کی بھی اصلاح کرتا ہے۔ اعمال کی ظاہری شکل کے ساتھ ساتھ نیت کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ نیت دراصل دل کے اس ارادے کو کہتے ہیں جو انسان کسی کام کو کرنے سے پہلے اپنے دل میں قائم کرتا ہے۔

نیت کی بنیاد پر اعمال کا دار و مدار :۔

    رسول اللہ ﷺ کا مشہور فرمان ہے :
’’ اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے۔ ‘‘
اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ اگر کوئی عمل بظاہر نیک ہو لیکن نیت خالص نہ ہو تو وہ اللہ کے ہاں قابل قبول نہیں ہوتا۔

نیت کیوں ضروری ہے ؟

    نیت انسان کے عمل کو عبادت بنا دیتی ہے ۔ ایک عام سا کام جیسے روزی کمانا، اگر اللہ کی رضا اور حلال طریقے سے کیا جائے تو وہ اپنی اصل قدر کھو دیتی ہے۔

اخلاص اور نیت :۔

    اخلاص کا مطلب ہے کہ عمل صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو ۔ نیت میں اخلاص نہ ہو تو عبادات بھی انسان کے حق میں وبال بن سکتی ہیں ۔ اس لیے پر مسلمان کو چاہیئے کہ وہ اپنے دل کا جائزہ لیتا رہے ۔
روزہ مرہ زندگی میں نیت کا کردار :۔
تعلیم حاصل کرنا :    قوم اور دین کی خدمت کی نیت سے
کاروبار کرنا :    حلال رزق کمانے کی نیت سے
رشتے نبھانا :    اللہ کے حکم کی تعمیل کی نیت سے
یہ سب نیتیں انسان کے عام کاموں کو بھی ثواب کا ذریعہ بنا دیتی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post